ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتر پردیش طے کر رہاہے ملک کی سمت,راج ناتھ سنگھ کادعویٰ،مودی سرکارمیں کوئی داغداروزیرنہیں،کانگریس کاہروزیربدعنوان تھا

اتر پردیش طے کر رہاہے ملک کی سمت,راج ناتھ سنگھ کادعویٰ،مودی سرکارمیں کوئی داغداروزیرنہیں،کانگریس کاہروزیربدعنوان تھا

Mon, 27 Feb 2017 12:23:03  SO Admin   S.O. News Service

کشی نگر26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سابق قومی صدر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش ملک کی سمت و حالت طے کر رہاہے۔اتر پردیش کی دین ہے کہ آزادی کے70سال بعد ملک مکمل اکثریت کی غیر کانگریسی حکومت بنی۔بی جے پی حکومت نے پوری دنیا میں ملک کاسرفخرسے بلندکرنے کاکام کیاہے۔اسمبلی انتخابات میں اب تک ہوئی ووٹنگ میں عوام ایسی حکومت بنانے کیلئے ووٹ دے رہی ہے۔وزیرداخلہ اتوار کو دوپہر کشی نگر اسمبلی کے بی جے پی امیدوار رجنی کانت منی ترپاٹھی کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کے وقت میں فوجیوں کی موت پرسفیدپرچم لہرا کر امن مذاکرات کی اپیل کی جاتی ہے۔آج بی جے پی کی حکومت میں پاکستان سے گولی آتی ہے تو ادھر سے گولہ جاتاہے۔اری میں فوجیوں کے تباہ کا بدلہ دہشت گردوں ملک نے پاکستان میں گھس کر لیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ اٹل بہاری واجپئی اورنریندرمودی کی حکومت میں ایک بھی ایسا وزیرنہیں ہے جس کے اوپر بدعنوانی کا داغ ہوجبکہ کانگریس حکومت کاہروزیرداغدار رہا، بدعنوانی میں ڈوبارہا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ بی جے پی کا کارکن اور رہنما مخالفین کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر یہ بات کہہ سکتاہے۔آج ایسی ہی حکومت کی ضرورت اترپردیش میں ہے۔راج ناتھ نے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو پر طنز کستے ہوئے کہ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہائی وے بنوایا جبکہ پوری دنیاجانتی ہے اور ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ہائی وے بنوانے کا کام صرف اور صرف وزیر اعظم اٹل بہاری واجپیے نے کیاہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی بار یوپی کو اتنا زیادہ بجٹ ملاتھالیکن کام ہی نہیں ہوا۔حکومت آنے پرمرکزکی طرف سے دیے گئے فنڈز کے خرچ کا حساب لیا جائے گا۔آپ کو بھی بتائیں گے کہ اس پیسے کا غلط استعمال کیسے ہوا چکا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بنی تو کسانوں کو رر معاف اور سود سے پاک قرض دینے کا کام بی جے پی کرے گی۔بیٹیوں کو50ہزار کا بانڈ، نوجوانوں کو روزگار کے لئے خصوصی فنڈقائم کرنے سمیت کئی ساری ترقی کی منصوبہ بندی کوزمینپراتارکرلوگوں کو زندگی بچانے کا کام کیا جائے گا۔ریلی کوکوٹہ کے ایم پی اوم برلا، کشی نگر کے ساسد راجیش پانڈے،اکھلیش مشرا، سنگم مشر، اودھیش سنگھ وغیرہ نے خطاب کیا۔


Share: